دبئی: قومی ٹیم کے اوپنر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ چکنا چور کردیا،ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے۔ نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ