چینی کے بعد ٹماٹروں کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کے بعد ٹماٹروں کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت 200روپے تک پہنچ گئی
چینی کے بعد ٹماٹروں کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت 200روپے تک پہنچ گئی

کراچی:چینی کے بعد ٹماٹروں کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، شہرقائد میں فی کلوگرام قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے بازاروں میں آج کل ایرانی ٹماٹروں کی بھرمار ہے۔

ایرانی ٹماٹر استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں خوبصورت اور مہنگا ہے، لیکن ذائقہ نہیں ہے۔ ایرانی ٹماٹر خود بھی لال ہے اور ان کی قیمت پوچھنے والے کا بھی رنگ لال کردیتی ہے۔

ملک میں قیمت کا انتظام اپنی گرفت کھو رہا ہے اور نتیجے میں بازار میں بکنے والی اشیا کے نرخ بغاوت پر اتر آئے ہیں، چینی کے روگ کا ابھی سوگ پورا نہیں ہوا کہ ٹماٹر نکل آئے ہیں میدان میں، وہ بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔

اس موسم میں بدین کا ٹماٹر تیار ہورہا ہے کوئٹہ کا ٹماٹر ختم ہے۔ اس لئے ملکی ضرورت بدین کا ٹماٹر پوری کررہا ہے، دیکھنے میں خوبصورت ہے، لالی بھی سرخ گلاب کی سی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

صارفین کے مطابق اس کا ذائقہ مگر کراچی کی بریانی کے ساتھ میچ نہیں کرتا، رہی قیمت کی بات تو وہ 200 روپے کلو ہے۔کہنے والے کہیں گے کہ ایران سے درآمد کیا ہے اس لئے تبادلے کا بھاؤ ہے۔

Related Posts