نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

naval chief
نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ ، بریفنگ دی گئی

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹر آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، امیرالبحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں مزید کتنے دن تک پابندیاں جاری رہیں گی؟ سپریم کورٹ کابھارتی حکومت سے استفسار

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے  لیے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا،بعد ازیں نیول چیف نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Posts