حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، سمری تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، سمری تیار
حکومت کا ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، سمری تیار

لاہور: کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری تیار کر لی گئی جس کی منظوری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے حاصل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کیلئے سمری کی منظوری دے دی جس کا پس منظر یہ ہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کے مابین پابندی ہٹانے سے متعلق معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

واٹر بورڈ کو پرائیویٹ کرنا سندھ حکومت کا کراچی دشمن فیصلہ ہے، حافظ نعیم الرحمن

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ سردار عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ سمری وفاق کو ارسال کی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے نام سے کالعدم کا لفظ جلد ہٹا دیا جائے گا اور تحریک لبیک پاکستان کو باضابطہ طور پر سیاسی و مذہبی جماعت تسلیم کر لیا جائے گا جس کے جلسے جلوس اور رہنماؤں کی تقاریر پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر عائد کی گئی پابندی ہٹ جانے کے بعد ٹی ایل پی معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے عملی طور پر دستبردار رہے گی اور ملک گیر دھرنوں اور احتجاجی سیاست کا سلسلہ بھی ختم کرنا ہوگا۔ 

 

Related Posts