دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نیوزی لینڈ اور پاکستان سے عبرت ناک شکست کھا کر افغانستان سے میچ جیتنے پر ٹوئٹر پر واپس آگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی جھنڈا لگا کر افغانستان سے میچ جیتنے کی تصاویر شیئر کردیں۔
— Virat Kohli (@imVkohli) November 3, 2021
ٹوئٹر پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی عوام کو ہندو برادری کے روشنیوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اس سے عوام کی زندگیوں میں خوشی آئے۔
May the festival of lights illuminate your life with joy and happiness. Happy Diwali. 🪔
— Virat Kohli (@imVkohli) November 4, 2021
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ٹوئٹر پر پیغامات ارسال کرنا چھوڑ دئیے۔
شعیب اختر نے افغانستان بھارت میچ فکسنگ کا تاثر مستردکردیا
ٹی 20ورلڈ کپ،بھارت نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دیدی
آخری بار ویرات کوہلی نے 23اکتوبر کو ٹویٹ کیا تھا، جس کے بعد 30 اکتوبر کو مائیک ہیسن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے مختصر پیغام ارسال کرکے ورلڈ کپ کے متعلق بات نہیں کی۔
Happy birthday Mike. Have a great day mate. @CoachHesson
— Virat Kohli (@imVkohli) October 30, 2021
گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے میں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم افغانستان کے خلاف 66 رنز سے کامیاب ہوئی۔ افغان ٹیم کو 211 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
افغان ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کریم جنت 42 جبکہ محمد نبی 35 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے۔ بھارت کے محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔