مہنگائی کا طوفان، گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کا طوفان، گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ
مہنگائی کا طوفان، گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ

اسلام آباد:غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، عوام پر ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

گھی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کردیئے گئے ہیں، کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی،کوکنگ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔پرچون بازاروں میں طلب و رسد میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چینی کے نرخ 124 روپے ہو گئے، 50 کلو مقامی چینی کا تھیلا 6200 روپے کا ہو گیا،پرچون و کریانہ دکانوں پر مقامی چینی نایاب ہونے لگی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، 130روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

ذرائع کے مطابق مقامی موٹی چینی کا اسٹاک تیزی سے ختم ہونے لگا ہے، پنجاب کے پاس 47 ہزار، سندھ 69300 اور کے پی کے 4500 میڑک ٹن چینی رہ گئی ہے جبکہ ملک میں چینی کے اسٹاک 15روز کے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، کیونکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک کے مقابلے کم ہیں۔

Related Posts