ابو ظہبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابو ظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو اپنے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، جس کے بعد بھارتی عوام اپنی ٹیم سے سخت نالاں تھے۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوگا،شعیب اختر، ورلڈ کپ پاکستان آئے گا، محمد عامر