چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، 130روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : بازاروں میں طلب اور رسد میں غیر معمولی بگاڑ پیدا ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، بازاروں میں فی کلو چینی کی قیمت 130روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ دکانداروں نے من مانیاں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی چینی کا اسٹاک کم ہونے لگا ہے جس سے ملک بھر میں چینی کے ذخائر ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہ گئے ہیں جبکہ پرچون بازاروں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بگاڑ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔لاہور کے رہائشی سستی چینی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا چینی کے بحران سے متعلق کہنا تھا کہ مقامی موٹی چینی کا اسٹاک تیزی سے ختم ہونے لگا ہے، پنجاب کے پاس 47 ہزار، سندھ 69300 اور کے پی کے 4500 میڑک ٹن چینی رہ گئی ہے جبکہ ملک میں چینی کے سٹاک 15روز کے رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چینی کے نرخ 124 روپے ہو گئے، 50 کلو مقامی چینی کا تھیلا 6200 روپے کا ہو گیا،پرچون و کریانہ دکانوں پر مقامی چینی نایاب ہونے لگی ہے۔

حکومت درآمدی باریک چینی مخصوص دکانوں اور اسٹورز کو فراہم کررہی ہے، گھریلو صارفین کیلئے درآمدی چینی90 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے تاہم شہری باریک چینی خریدنے سے گریزاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری، نئی قیمت 170روپےسے کم ہوگئی

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کی نوید سنادی ہے، جس کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Related Posts