نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز
نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز

اپنی پہلی ہی قسط سے ڈرامہ سیریل پری زاد عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تاہم کہانی میں نعمان اعجاز کی انٹری سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، مداحوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کو جاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈرامہ سیریل پری زاد میں نعمان اعجاز کا کردار مرکزِ نگاہ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بہروز کریم کے رول میں نعمان اعجاز کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد میں گرو کا کردار حقیقی زندگی میں کس سے متاثر ہے؟

ڈرامہ سیریل پری زاد کی 14ویں قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے

پری زاد کی حالیہ قسط گزشتہ شب نشر ہوئی جس میں نعمان اعجاز کی اداکاری نے ڈرامے کی کہانی میں نئی روح پھونک دی۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نعمان اعجاز کی کارکردگی کی معترف ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کی جاندار اداکاری کے پیشِ نظر انہیں آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز پیش کی۔ ایک مداح کا کہنا تھاکہ نعمان اعجاز نے تاریخ رقم کردی ہے۔ 

https://twitter.com/Za_na_manam/status/1455650595075932162

https://twitter.com/dawoo_sh/status/1455620928042381317

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی ڈرامے اپنی کہانی سے پہلے ہی آگاہ کرکے سسپنس ختم کردیتے ہیں تاہم پری زاد حقائق پرمبنی ہے۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے جس میں مرکزی کرداروں میں احمد علی اکبر، یمنیٰ زیدی اور نعمان اعجاز سمیت دیگر ستارے جلوہ گر ہوئے ہیں۔

دیگر ستاروں کے علاوہ ڈرامہ سیریل پری زاد میں کرن تعبیر، اشنا شاہ، تانیہ حسین، عروہ حسین، نعمان اعجاز، یمنیٰ زیدی، صبور علی اور مشعال خان نے بھی مختلف کردار نبھائے ہیں۔

بنیادی طورپر ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک سانولے شخص پری زاد کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے چہرے کے رنگ کے باعث ہمیشہ تنقید سہنی پڑتی ہے تاہم یہ شخص بہت ذہین دکھایا گیا ہے۔ 

 

Related Posts