بادشاہ، ڈپلیکیٹ، دل والے اور جب تک ہے جان سمیت درجنوں بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رخ خان نے زندگی کی 56بہاریں دیکھ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایوارڈ شوز کی میزبانی ہو یا ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت، شاہ رخ خان نے ہر میدان میں خود کو بہترین اداکار، میزبان اور باصلاحیت فنکار ثابت کیا ہے۔
عاطف اسلم کے نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی تفصیلات سامنے آگئیں
بیٹی کو عصمت دری کی دھمکیاں، علی ظفر کا ویرات کوہلی سے اظہارِ یکجہتی
ہر سال 2 نومبر کے روز شاہ رخ خان کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ آج کنگ خان کی 56ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی آنے والی فلموں کا ذکر مندرجہ ذیل ہے:
پٹھان
سننے میں آیا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان پٹھان نامی فلم میں بھارتی خفی ایجنسی کے سیکرٹ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہوئی۔
ممبئی میں شوٹنگ کے دوران سننے میں آیا کہ شاہ رخ خان کے ہمراہ دپیکا پدوکون اور ارجن رامپال کو بھی مرکزی کردار نبھانے کا موقع دیا گیا ہے۔ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہوگی۔
راکٹری، دی نمبی افیکٹ
اپنی نئی فلم راکٹری میں شاہ رخ خان کو ایک صحافی کے کردار میں دیکھا جاسکے گا جو ایک بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ہوگی جو اسرو کے ایرواسپیس انجینئر نمبی نارائن کی داستانِ حیات پر مبنی ہے۔
اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے ایرواسپیس انجینئر نمبی نارائن کے کردار میں شاہ رخ خان کو دکھانے والی فلم نمبی آئندہ برس اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔
سنکی
ایک بار پھر دپیکا پدوکون شاہ رخ خان کے ہمراہ تامل ڈائریکٹر ایتلی کی فلم سنکی میں جلوہ گر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا فلم میں کردار ڈبل ہوگا۔
کنگ خان کی فلم سنکی بھی اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی جس میں شاہ رخ خان اسپیشل فورسز کے آفیسر کے ساتھ ساتھ ایک غنڈے (گینگسٹر) کا کردار بھی نبھائیں گے۔
ڈنکی فائٹ
عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کی ہدایات دینے والے راجکمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی فائٹ میں بھی شاہ رخ خان ہیرو کا رول کریں گے۔ فلم کی کہانی سماجی معاملات اور ہجرت پر مبنی ہے۔
فلم کی کہانی کا پلاٹ ایک پنجابی شخص کی کہانی سناتا نظر آئے گا جو بہت مشکل سے کینیڈا کی طرف ہجرت کرتا ہے۔ تاحال فلم کی ریلیز کی واضح تاریخ سامنے نہیں آسکی۔