سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ کی ہم شکل منظرِ عام پر آگئی، مداحوں کا اظہارِ تعجب
عالیہ بھٹ کی ہم شکل منظرِ عام پر آگئی، مداحوں کا اظہارِ تعجب

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل سیلسٹی بیراگے کے چرچے ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز نے عالیہ بھٹ کے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر کم و بیش 37 ہزار فالوورز رکھنے والی سیلستی بیراگے آئے روز اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے عالیہ بھٹ سے اپنی مماثلت ظاہر کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝑪𝒆𝒔𝒉 (@celesti.bairagey)

مختلف فوٹوز اور ویڈیوز میں عالیہ بھٹ کی ہم شکل ہونے کی دعویدار سیلستی بیراگے کو بالی ووڈ اداکارہ کے انداز میں ہنستے، مسکراتے اور ماڈلنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس کے شو فاؤنڈیشن میں شامل

مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نہ آنے کی وجہ بتادی

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی مبینہ ہم شکل کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جنہیں لاکھوں افراد نے دیکھا اور پسندیدگی کی سند بھی عطا کی۔

ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی بجائے سیلستی بیراگے بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی عالیہ بھٹ کے طور پر زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلستی بیراگے مقامی سطح پر کچھ میوزک ویڈیوز میں ضرور نظر آئی ہیں تاہم انہیں نیشنل سطح پر اداکاری یا گلوکارہ کا تجربہ حاصل نہیں۔

رواں برس ستمبر کے دوران بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی بھی ایک ہم شکل منظرِ عام پر آئی تھی۔ 27 سالہ ڈینٹسٹ خاتون نے 40 ہزار سوشل میڈیا فالوورز کو متاثر کیا۔ 

Related Posts