دنیا کا بہترین کرکٹر بننا میرا خواب، ریلیکس ہونے پر میچ ہار سکتے ہیں۔بابراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کا بہترین کرکٹر بننا میرا خواب، ریلیکس ہونے پر میچ ہار سکتے ہیں۔بابراعظم
دنیا کا بہترین کرکٹر بننا میرا خواب، ریلیکس ہونے پر میچ ہار سکتے ہیں۔بابراعظم

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا بچپن سے ہی میرا خواب رہا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ذرا سا ریلیکس ہونے پر میچ میں ہار بھی مقدر بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان میں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری اور تسلسل لانے کیلئے کوشاں ہوں۔ لوگ توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم میچ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی، مجھے اس سے اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیتیں تاکہ کرکٹ کے شائقین خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چوتھا میچ، پاکستان نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گا

 ورلڈکپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایسی مضبوط ٹیم بنانا میرا عزم ہے جو وطن کا نام روشن کردے، کپتان کے طور پر میں تسلسل کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بن چکی ہے۔ کسی بھی موقعے پر ریلیکس نہیں کیا جاسکتا۔ حریف ٹیم مارجن ملنے پر میچ نہ جیت جائے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے مطابق بابر اعظم ملک کے بہت خاص کھلاڑی اور نمبر ون کپتان ہیں۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سیم، باؤنسنگ اور اسپن سمیت ہر قسم کی صورتحال میں کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور میں دنیا بھر میں انہیں بہترین کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ عماد وسیم نے بھی بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم آج نمیبیا سے مدِ مقابل ہوگی جس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔
 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر مرحلہ جاری ہے جس میں آج نمیبیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی جو شام 7 بجے ابوظہبی سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

Related Posts