ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغواء، ملزم بچے کی جگہ پلاسٹک کی گڑیا رکھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغواء، ملزم بچے کی جگہ پلاسٹک کی گڑیا رکھ گیا
ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغواء، ملزم بچے کی جگہ پلاسٹک کی گڑیا رکھ گیا

راولپنڈی:ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے ایک دن کے نومولود بچے کو اغواء کرلیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور بے پرواہی کی وجہ سے نامعلوم اغواء کار انتہائی نگہداشت وارڈ سے بچے کو غائب کرنے کے بعد کپڑے میں کھلونے والی پلاسٹک کی گڑیا لپیٹ کر رکھ گیا۔

مذکورہ واقعے کے بعد بچے کے ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق کلر سیداں سے آگے نمبل گاؤں کے رہائشی شاہد محمود نامی شہری کی اہلیہ قدرت بی بی نے ہفتہ 30 اکتوبر 2021ء کی صبح چھ بجے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں بچے کو جنم دیا۔

نومولود بچے کو دیگر نوزائیدہ بچوں کے ہمراہ الگ وارڈ میں رکھا گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران بچے کو اس کی ماں فیڈ بھی کراتی رہی۔ 31 اکتوبر کی صبح نو بجے خاتون نے دوبارہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں جاکر بچے کو فیڈ کروایا اور واپس اپنے بیڈ پر آگئیں۔

بعدازاں اسپتال کے اسٹاف نے صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک بچے کی ماں سمیت کسی بھی رشتہ دار کو وارڈ میں جانے نہ دیا۔ دن بارہ بجے کے بعد بچے کی خالہ عاصمہ بی بی نے جب وارڈ میں جاکر کپڑا ہٹایا تو بچہ غائب تھا اور وہاں کھلونے والی پلاسٹک کی گڑیا رکھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: گرفتاری کا ریکارڈ نہ چالان،پولیس محمودآباد سے کارڈیلر کو اغواء کرکے لے گئی

جس پر ورثاء نے شدید احتجاج شروع کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایم ایس ڈاکٹر شازیہ نے فوری طور سیکیورٹی عملے کے ذریعے ہسپتال کے تمام گیٹس بند کروا دئیے۔ بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Posts