افغانستان کی نئی حکومت تسلیم نہ کرنے سے دنیا کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔طالبان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی نئی حکومت تسلیم نہ کرنے سے دنیا کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔طالبان
افغانستان کی نئی حکومت تسلیم نہ کرنے سے دنیا کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔طالبان

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت تسلیم نہ کرنے سے عالمی برادری کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔ دنیا کو نئی حکومت تسلیم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا، جبکہ ملک کو شدید اقتصادی اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔ بیرون ملک افغانوں کے اربوں ڈالر کے اثاثے اور فنڈز بھی منجمد کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کا عالمی بینک اورآئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کیلئے زور

افغانستان کے لیے طویل المدتی روڈ میپ کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ اگر عدم شناخت جاری رہی تو افغان مسائل جاری رہیں گے جو خطے کیلئے مشکل ہوگا اور عالمی برادری کیلئے بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان پچھلی بار جنگ کی وجہ یہ بھی تھی کہ دونوں کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں تھے جبکہ 11ستمبر 2001 کے حملے کے بعد افغانستان پر حملہ کردیا گیا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جن مسائل کی وجہ سے جنگ ہوئی، انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا، انہیں سیاسی سمجھوتے سے بھی حل کیا جا سکتا تھا۔ افغانستان کی نئی حکومت کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا عوام کا حق ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے سرحدی محاذ پر درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی، خاص طور پر پاکستان کے ساتھ، جن میں حالیہ دنوں میں اکثر بندشیں اور احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔ خشکی سے گھرے افغانستان کے لیے سرحد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Related Posts