اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کم علمی، کم ظرفی اور خود پرستی ن لیگ کو تو لے ہی ڈوبی ہے، چونکہ مریم نواز میڈیا اسٹار ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میڈیا کی زینت بنے رہنے کے لئے انہیں روزانہ ایک شعبدہ چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کو 2019ء میں بلوچستان کے بارے میں بھارت کی وائرل کردہ ویڈیو مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کرنے کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں بلوچستان کے حوالے سے چلائی جانے والی سپانسرڈ کمپین کی ویڈیو بھارت نے وائرل کی تھی جو آج دو سال بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پر جاری کی۔
جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان اور علماء و مشائخ کے وفد سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشرفت ہی پیشرفت ہے۔
کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مارچ سے پیدا صورتحال پر بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے علما و مشائخ پر مبنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع