لذت اور منفرد ذائقے سے بھرپور برگر بالز کا لطف اٹھائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اپنی زندگی کے دوران مختلف اقسام کے برگر سے لطف اندوز ہوئے ہیں، مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے ”برگر بالز“ کے بارے میں، جسے آپ ذائقے کی دنیا میں منفرد پائیں گے۔

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں ”ٹرکسٹا“ کے نام سے فوڈ ٹرک مزیدار اور کم چکنائی والے برگر کی فروخت میں مصروف ہے، جہاں شہریوں کے لئے منفرد کرسپی برگر بالز پیش کئے جاتے ہیں، جس میں پنیر برگر بال اور خاص طرح کے برگر بال شامل ہیں۔

جب برگر بالز کو گاہک کو پیش کیا جاتا ہے تو پنیر والے برگر کی بال کو پنیر سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ ان خاص برگر بالز کی خاصیت یہ ہے کہ ان برگروں کو جب مختلف اقسام کی چٹنیوں اور مصحالحوں سے بھرا جاتا ہے تو اسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔

اس برگر کا جو کرسپی حصہ ہوتا ہے وہ تو بہت ہی لا جواب ہوتا ہے، ان برگروں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ برگروں کو فرائی کرنے سے قبل مکمل طور پر فل کردیا جاتا ہے، تاکہ اس میں چکنائی کی زیادہ آمیزش نہ ہوسکے، اس کے بعد اس کو فرائی کیا جاتا ہے۔ تاکہ کھانے والوں کی صحت پر اس کا منفی اثر نہ پڑ سکے۔

ٹرکسٹا بر گر بالز کے مالک اریب نے بتایا کہ انہیں اس طرح کے برگر بنانے کا آئیڈیا بھارت سے ملا، کیونکہ وہاں اس قسم کے آلو برگر کی بالز بنائی جاتی ہیں، پھر ہم نے بھی کرسپی اور مصالحے والے برگر بالز بنانے کا فیصلہ کیا، ہم 200روپے میں کرسپی برگر بال پیش کررہے ہیں، اور پنیر والے بر گر کے لئے 220روپے وصول کررہے ہیں۔

Related Posts