ریاست بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنیوالے گروہوں کو برداشت نہیں کریگی، فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنیوالے گروہوں کو برداشت نہیں کریگی۔

جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے بڑی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کیا ہے، کالعدم ٹی ایل پی جیسے گروہ ریاست کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ پرامن طور پر واپس چلے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، حکومت خونریزی یا تصادم نہیں چاہتی ،بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن امن و امان برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کالعدم ٹی ایل پی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے گھروں پر واپس جائیں، سڑکیں صاف کریں اور مسئلہ پرامن طریقے سے حل کریں۔

مزید پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوا، مذاکرات اب بھی جاری ہیں،شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے اور آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران پانچ پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

فوادچوہدری نے واضح کیا کہ کوئی بھی مذاکرات قانون اور آئین کی حدود کے ساتھ ساتھ ملک کے عدالتی نظام سے تجاوز کیے بغیر ہوں گے۔

اس سے قبل آج وزیر اطلاعات نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ رات ایک اہم کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت پھیلا رہے تھے۔

Related Posts