اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX ends week on a positive note

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46218.92 پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز کاروبار میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ، بعض شعبوں میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبار میں کمی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا تاہم دوسرے سیشن میں کاروبار مثبت زون میں آگیا اور تیزی کا رجحان اختتام تک غالب رہا۔

اس سے قبل جمعرات روز کاروبار میں صفراعشاریہ 36 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 423 شیئرز کا لین دین کیا گیااورروپے کی قدر میں بہتری کے باعث بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور امریکی کرنسی مسلسل تیسرے روز سستی ہو گئی اور قیمت میں 172 روپے کی حد بھی گر گئی۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کے اعلان کے فوری بعد معیشت پر مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مسلسل تیسرے کاروباری روزکے دورران امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 172 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts