وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں پنجاب کی صوبائی حکومت کے اہم نمائندگان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے اور شہر میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لیے دُعا گو، ہمارا شریف خاندان سے ذاتی اختلاف نہیں۔ فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان لاہور دورے کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ ساتھ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتِ پنجاب کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم صوبائی وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے صوبائی معاملات ، ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے اور لاہور میں پارٹی امور اور عوامی سہولیات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوگی۔ 

صوبائی وزراء اور حکام وزیر اعظم کو ہاؤسنگ اسکیم، امن و امان اور پنجاب پولیس کے کردار کے حوالے سے اہم بریفنگ دیں گے جس کے بعد صوبائی سطح پر اہم اقدامات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حب کے دورے کے موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں، مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے 4 روز قبل  بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں 1320 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ پہلا ایک مشترکہ منصوبہ ہے اور ہم یہی تسلسل آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی،وزیراعظم عمران خان

Related Posts