تاریخ گواہ ہے کہ ہم پر امن رہے ہیں، تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے۔ٹی ایل پی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ گواہ ہے کہ ہم پر امن رہے ہیں، تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے۔ٹی ایل پی
تاریخ گواہ ہے کہ ہم پر امن رہے ہیں، تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے۔ٹی ایل پی

اسلام آباد: حکومت کے خلاف ملک بھر کی سڑکوں پر سراپا احتجاج کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت ٹی ایل پی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم پر امن رہے ہیں، تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ٹی ایل پی نے دہشت گرد قرار دئیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم حقائق مسخ نہیں ہونے دیں گے، تصویر کا ایک رخ نہ دکھایا جائے جبکہ ہمارا روزِ اول سے ایک ہی مطالبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعد رضوی سے رات گئے نامعلوم مقام پر مذاکرات شروع

کالعدم ٹی ایل پی سے معاملات شائستگی سے حل کئے جائیں،فضل الرحمان

ترجمان ٹی ایل پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم جماعت کا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا تھا۔ تحریکِ لبیک کا کہنا ہے کہ باقی مطالبات حکومتی تصادم سے پیدا ہوئے۔

 کالعدم ٹی ایل پی کے بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ داخلہ تحریکِ لبیک اور سرکاری حکام کےمابین ہونے والے مذاکرات سامنے لائیں اور ہمارا مؤقف بھی عوام کے سامنے رکھا جائے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہم پر امن رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، سڑکیں بند کردی گئیں، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رات گئے نامعلوم مقام پر لے جا کر مذاکرات شروع کیے گئے۔

گزشتہ شب حکومت نے کالعدم تحریکِ لبیک سے مذاکرات دوبارہ شروع کردئیے۔نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا تھا کہ حافظ سعد رضوی کو جیل سے باہر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ حکام نے رات 3 بجے ٹی ایل پی کے سربراہ سے بات چیت کی۔

 

Related Posts