برطانیہ میں ٹریلر سے برآمدہ تمام 39 مردہ افراد چین کے شہری نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں ٹریلر سے برآمدہ تمام 39 مردہ افراد چین کے شہری نکلے
برطانیہ میں ٹریلر سے برآمدہ تمام 39 مردہ افراد چین کے شہری نکلے

برطانیہ میں ٹرک کے کنٹینر سے برآمدہ تمام 39 مردہ افراد کی شناخت کے بعد ان کا تعلق چین سے بتایا گیا، جبکہ ان میں سے 31 مرد اور 8 خواتین ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  گزشتہ روز برطانوی علاقے کاؤنٹی ایسیکس میں ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد جوان العمر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی، جس نے اپنا نام مورا بنسن بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہاہے، رپورٹ

مورا بنسن سے ابتدائی تفتیش کے مطابق  ٹرک بیلجیئم کے شہر زی بروگی سے روانہ ہونے کے بعد گزشتہ روز برطانیہ کے علاقے ایسیکس پہنچا، جہاں سے 39 لاشوں کی برآمدگی خود آئر لینڈ کے ڈرائیور کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی۔

آئر لینڈ کے علاقے آرماغ کے  مورا بنسن کی نشاندہی پر شمالی آئر لینڈ کے علاقے میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین مقامات پر چھاپے مارے، تاہم واقعے کے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا۔

برطانوی پولیس حکام کی ترجیح 39 مردہ پائے گئے افراد کی میتیں ان کے لواحقین تک پہنچانا ہے اور قاتلوں کاسراغ لگا کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔

آئر لینڈ میں رابنسن کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جوان العمر ڈرائیور کا 39 افراد کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اور وہ بے گناہ ہے، تاہم پولیس مجرموں کا تعین کرنے کے لیے اسے تحویل میں رکھے گی۔

تمام چینی شہریوں کی میتیں بروم فیلڈ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں چین میں ان کے لواحقین تک پہنچانے کے لیے رابطے جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رابنسن سے تفتیش کے بعد اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مجرم نہیں تو اسے رِہا کردیا جائے گا، تاہم 39 افراد کی ہلاکت کوئی معمولی واقعہ نہیں جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر تفتیش ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی پولیس نے ٹرک سے 39 لاشیں برآمد ہونے پر ایک نوجوان شخص کو گرفتار کر لیا  جبکہ یہ افسوسناک واقعہ شمالی برطانیہ کے علاقے اسیسکس میں پیش آیا۔

شمالی برطانیہ کے علاقے کاؤنٹی اسیسکس میں بیلجیئم سے آنے والے ایک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ واقعے کی تفصیلی  تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی پولیس نے ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کر لیں، نوجوان شخص گرفتار

Related Posts