مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا، بلاول بھٹو
مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا، بلاول بھٹو

لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سچل کالونی میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی کھوسو سے ان کے عزیز ماما گل محمد کھوسو،وہاب رند سے ان کے بھتیجے، منظور عمرانی سے ان کے عزیز بچل عمرانی کے انتقال پر تعزیت کی۔

جبکہ مبین بررڑو سے ان کے عزیز اکرم بررڑو، روشن علی عمرانی ان کے صاحبزادے ندیم علی عمرانی جبکہ امتیاز ناریجو سے ان کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

حل سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری ضلع کے مسائل کے حل کے حوالے سے کارکنان و عہدیداران و معززین سے مکالمہ کرتے رہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایت بھی جاری کیں۔

بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے بعد عوام کو ایسے بحرانوں میں پی پی پی کا کردار یاد دلانے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں دور میں نہ صرف روزگار ملا بلکہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کی عشرت العبادکوسیاست کی دعوت، سابق گورنرکاجواب بھی مل گیا

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔

Related Posts