وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سپہ سالار سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی،ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی بعد میں ملاقات میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں ملک کی داخلی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی ٹیم کی فتح پر آرمی چیف کی مبارکباد:

کراچی سے خیبر تک پاکستان کی جیت کا جشن جاری ہے، گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک کی نامور شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں: انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے بڑے مقابلے میں 10 وکٹوں سے پہلی بار کامیابی حاصل کی۔

Related Posts