وزیر اعظم عمران خان کی اسکاٹ لینڈ کو ہرانے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی اسکاٹ لینڈ کو ہرانے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان کی اسکاٹ لینڈ کو ہرانے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے افغان کرکٹ ٹیم کی عزم و ہمت کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف واضح فتح حاصل کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک ارب مینگروز لگائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کا جان کیری سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات پر زور

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 اکتوبر کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز افغان کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

Related Posts