تحریکِ انصاف کا یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کا یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ
تحریکِ انصاف کا یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے سردار یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان جبکہ بابر موسیٰ کو نیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق گفت و شنید اور اہم فیصلے کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ دے دیا

جام کمال مستعفی، بلوچستان کابینہ تحلیل، عبدالقدوس بزنجو نئے وزیر اعلیٰ ہونگے

باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اراکینِ اسمبلی میر نعمت زہری اور میر عمر جمالی کو شامل کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، رکنِ بلوچستان اسمبلی میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل، رکنِ اسمبلی میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی شریک ہوئے۔

 اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ سردار یار محمد رند وزیر اعلیٰ اور سردار بابر موسیٰ خیل اسپیکر کے منصب کے لیے امیدوار بنائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سربراہ یار محمد رند اور سردار بابر کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ 

Related Posts