بھارتی شہریوں کے دل چھوٹے، اکشے اور وویک آدھا میچ چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی شہریوں کے دل چھوٹے، اکشے اور وویک آدھا میچ چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوہدری
بھارتی شہریوں کے دل چھوٹے، اکشے اور وویک آدھا میچ چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوہدری

دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی شہریوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آدھا کرکٹ میچ چھوڑ کر چلے گئے تھے جنہیں ہم نے خود دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری دبئی سے شامل ہوئے اور اسٹیڈیم میں گزشتہ شب کے پاک بھارت میچ کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی تماشائیوں سے پورا اسٹیڈیم بھر چکا تھا، ایک چھوٹے سے کونے سے گورنر سندھ، میں اور پاکستان کے دیگر لوگوں نے میچ دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم کے سیٹ پر حقیقی موت نے سوگوار کردیا ہے، پریانکا چوپڑا

بالی وڈ اداکاروں نے جتنی محبت دی اس پر شکر گزار ہوں، ڈوین جانسن

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ میچ بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا تھا تو بھارتی تماشائی اور ستارے اسٹیڈیم چھوڑ کر گھر جانے لگے، دیگر تماشائیوں نے کافی ہوٹنگ کی، پاکستانیوں نے کہا کہ آپ کے جانے کا وقت تو ہوا نہیں، آپ کہاں چل دئیے؟ آپ کو معلوم ہے کہ بھارتی تماشائیوں کے دل بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چھوٹے دل کے حامل بھارتی تماشائیوں نے گراؤنڈ چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے میچ کی ابتدا میں آ کر کہا کہ آپ پاکستان کی جیت کا جشن منا لیں، جیت تو بھارت کا مقدر ہے لیکن آدھے ہی میچ سے دونوں بھارتی ستارے اسٹیڈیم چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب وویک اور اکشے کمار اسٹیڈیم چھوڑ کر جانے لگے تو تماشائیوں نے بہت ہوٹنگ کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان کے سامنے کپتان ویرات کوہلی سمیت پوری بھارتی ٹیم ٹک نہ سکی اور ان کے بالرز ایک بھی وکٹ حاصل کیے بغیر میچ ہار گئے۔ پاکستان کی جیت کا جشن آج بھی منایا جارہا ہے۔ 

Related Posts