عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید
عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید

اسلام آباد: ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دورۂ سعودی عرب کے دوران کرکٹ میچ دیکھنے والے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر کے ہمراہ کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تنقید کے نشتر برسائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی

وزیر اعظم کی ایم جی آئی سمٹ کیلئے ریاض آمد، سعودی قیادت سے ملاقات

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم اور دورۂ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک میں عوام بھوک، مہنگائی اور حکومت کی نااہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو۔ اگر بے ضمیری اور بے حسی کا چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب پاک بھارت کرکٹ میچ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر کے ہمراہ سعودی عرب میں بیٹھ کر دیکھا جس پر مریم نواز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

 کراچی سے خیبر تک پاکستان کی جیت کا جشن آج بھی جاری ہے، گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک کی نامور شخصیات نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

 پاکستان کی کرکٹ میں تاریخی کامیابی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں۔سروسز چیفس نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی سے خیبر تک پاکستان کی جیت کا جشن جاری، آرمی چیف کی مبارکباد

Related Posts