پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر افسوس ناک واقعے کے حوالے سے دکھ کا اظہار کیا،جس میں امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بالڈوِن سے حقیقت میں گولی چل گئی تھی۔
جس میں حادثاتی طور پر چلنے والی گولی کی زد میں آکر موقع پر موجود 42 سالہ ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس ہلاک ہوگئیں تھی جب کہ ڈائریکٹر زخمی ہوگئے تھے۔
پریانکا چوپڑا نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر جاکر اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی ہیلینا کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
I’m so shook. I cannot imagine what everyone involved in this tragedy is feeling. There are no words. No one should die on a film set. Period. My heart goes out to Halyna Hutchins family and everyone who knew her. 💔 pic.twitter.com/C6fxT8kyir
— PRIYANKA (@priyankachopra) October 23, 2021
پرینکا نے لکھا، ”میں بہت پریشان ہوں۔ میں تصور نہیں کر سکتی کہ اس سانحے میں شامل ہر شخص کیا محسوس کر رہا ہے۔ الفاظ نہیں ہیں۔ کسی کو بھی فلم کے سیٹ پر نہیں مرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ فلم انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان کے مطابق اداکار ایلیک بالڈوِن کو گن ایک ڈائریکٹر نے دی تھی اور انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ گن محفوظ ہے جب کہ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کو بھی نہیں معلوم تھا نقلی گن میں بارود موجود ہے۔
مزید پڑھیں: بالی وڈ اداکاروں نے جتنی محبت دی اس پر شکر گزار ہوں، ڈوین جانسن