مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے، شازیہ مری
مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد:ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہاکہ آٹا، چاول،گھی،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں، درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی،قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب میں بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا،عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی پی رہنماء خورشید شاہ 2سال بعدسینٹرل جیل سکھرسے رہا

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں عوام پس کر رہ گئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، یہ سب آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

Related Posts