بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے دوران مستونگ کے علاقے روشی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، 3پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ترجمان سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا جس میں 9 کلوشنکوف اور 20کلو دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان مبینہ طورپر بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

 کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں کی شاہ پور میں موجودگی کی اطلاع پر 3 روز قبل سی ٹی ڈی کے اسپیشل چھاپہ مار اسکواڈ نے انٹیلی جنس آپریشن کرتےہوئے علاقہ شاہ پور کا محاصرہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

Related Posts