مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم
مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو معاشی مسائل کی وجہ سے عوام کی تکلیف سے پوری طرح آگہی ہے، مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل ،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نوجوانوں کو اسلام سے آگہی دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،وزیر اعظم

وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب، شوکت ترین عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو معاشی مسائل کے تدارک اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی  اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عام آدمی کی تکلیف سے آگہی رکھتے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے مسائل کا شکار عوام الناس کی تکلیف کا پوری طرح علم ہے، پائیداراقدامات کرکےزیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنایا جائے گا۔مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کیے جائیں اور ان کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے۔ 

Related Posts