وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد جمع کرا دی ہے۔

جمع کرائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق حکومت کی غلط پالیسیز کی وجہ سے مہنگائی اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین سالوں میں چار وزراءخزانہ بھی معیشت کی سمت درس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

راولپنڈی اسلام آباد میں خوف کا ماحول، پاک فوج اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

کراچی، پولیس سرپرستی میں گٹکے کی106بڑی آماجگاہوں کا انکشاف

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں برازیل اور ارجنٹائن کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان دی اکانومسٹ کی پاکستان کے دنیا کے مہنگے ترین تین ممالک میں شامل ہونے کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

متن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہورہا ہے اس لیے وزیراعظم فوری طور اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

Related Posts