راولپنڈی:فیس بک پر نوکری کا اشتہار دے کر ایک اور حوا کی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔
لاہور کی رہائشی کائنات نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلال منیر جس کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ ایم جی بوائز ہاسٹل میں کام کرتا ہے طلال مینر نے چند دن قبل ایم جی بوائز ہاسٹل میں نوکری کے حوالے سے فیس بک پر اشتہار لگایا ہوا تھا۔
جس کو پڑھ کر میرے بھائی احمد رضا نے طلال منیر سے فون پر رابطہ کیا اور میں اپنی پھوپھو مقبولہ بی بی کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئی،ہم لوگ رحمانہ آباد طلال منیر کے بتائے ہوئے ایڈریس پٹرول پمپ کے پاس اترے۔
اٹک پٹرول پمپ پر طلال منیر اور اس کا دوست حذیفہ بیگ موجود تھا،طلال منیر نے مجھے اپنے ساتھ اکیلے چلنے کے لئے کہا، جب میں نے کہا کہ پھوپھو کو بھی ساتھ لے لیں، تو طلال منیر نے کہا کہ پھوپھو کو ادھر ہی رہنے دیں ہم دس پندرہ منٹ میں کام کرکے واپس آجائیں گے۔
میں طلال منیر کے ساتھ اکیلے جانے پر راضی نہ ہوئی تو طلال منیر نے مجھے زبردستی ایم جی بوائز ہاسٹل کے کمرے میں لے گیا،جہاں پر وہ اکیلا تھا، طلال منیر نے مجھے مارنا شروع کردیا، اور مجھے کمرے میں بند کرکے چلا گیا۔
رات دو بج کر 45 منٹ پر مجھے کمرے سے نکال کر مجھے اپنے ساتھ رحمان آباد میٹرو بس اسٹیشن پر لے آیا،اس کے بعد وہ مجھے رحمان آباد انڈر پاس کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔میرے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: دوست سے بات کرنا جرم بن گیا، چچا کی فائرنگ، 8ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق