بڑے فیصلوں میں رمیز راجہ کو عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑے فیصلوں میں رمیز راجہ کو عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وسیم اکرم
بڑے فیصلوں میں رمیز راجہ کو عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وسیم اکرم

لاہور:سوئنگ کے سلطان سپر اسٹار سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑے فیصلوں میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی ادارے کا کوئی نیا سربراہ آئے تو ابتدائی طور پر 2 یا 3ماہ تک صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، اس کے بعد تبدیلیوں کا عمل شروع ہوتا ہے۔

مگر یہاں صورتحال کچھ اور ہی نظر آئی، رمیز راجہ نے خلاف معمول جلد ہی بڑے فیصلے کردیے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات ماضی کی ہوچکی مگر کوچز مصباح الحق اور وقار یونس نے سخت محنت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ: نمیبیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیدرلینڈز ایونٹ سے باہر

یاد رہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی دونوں سابق کپتانوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان بھی رخصت ہوگئے،البتہ چیف سلیکٹر محمد وسیم ابھی تک برقرار ہیں۔

Related Posts