آریان کے بعد اننیا پانڈے کی منشیات کیس میں طلبی، کیا این سی بی بالی ووڈ کو نشانہ بنا رہی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

is NCB targeting Bollywood

بالی ووڈ کے سپراسٹارشاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے کے صرف ایک دن بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو منشیات کے معاملے میں طلب کیا ہے۔

اننیا بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں اور شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اننیا کی قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

اننیا کو اکثر شاہ رخ کے بیٹوں آریان خان اور ابراہم خان کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ اننیا پانڈے کو موصول ہونے والے سمن کے بعد یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ واقعی این سی بی صرف بالی ووڈ اسٹارز اور ان کے بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے؟۔

این سی بی اور اننیا پانڈے۔
این سی بی نے حال ہی میں اننیا پانڈے کو آریان خان کے موبائل فون پر پائی جانے والی بات چیت کی بنیاد پر منشیات کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاہے جبکہ نارکوٹکس ٹیم نے ممبئی میں اننیا پانڈے کی رہائش گاہ پر چھاپہ بھی مارا ہے۔

آریان خان کا معاملہ۔
20 اکتوبر کو این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور شاہ رخ خان کے بیٹے کی قانونی ٹیم نے حکم کے خلاف ہائیکورٹ کا رخ کیاہے۔ آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت اب 26 اکتوبر کو ہوگی۔

آریان کے وکیل ستیش مان شیندے نے جمعہ یا پیر کو سماعت کی درخواست کی لیکن این سی بی کے اے ایس جی انیل سنگھ کاکہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کاپی نہیں دی گئی۔مزید برآں عدالت نے مان شیندے کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورونے اس ماہ کے شروع میں منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزام میں ایک پارٹی کے دوران گرفتار کیا تھا تاہم آریان کے وکیل نے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہےاوریہ انکشاف کیاہے کہ آریان کے پاس منشیات نہیں تھی۔

این سی بی کے مطابق آریان خان کا واٹس ایپ منشیات کے استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے ثبوتوں سے بھرا ہوا تھا۔

شاہ رخ خان کی آریان خان سے ملاقات۔
شاہ رخ خان نے آج آرتھر روڈ جیل میں آریان سے ملاقات کی ۔ جب سے ان کے بیٹے کو 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا اس کے بعد سپر اسٹار کو پہلی بار عوامی سطح پر دیکھا گیا۔ شاہ رخ کو اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

این سی بی اور بالی ووڈ۔
آریان خان کی منشیات کے معاملے میں گرفتاری کے بعد این سی بی کو صرف بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو پکڑنے پر توجہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایک بار پھر فلم انڈسٹری اور منشیات کے گٹھ جوڑ پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

شاہ رخ خان کا بیٹا اس وقت منشیات کیس میں ملوث ہونے والی نمایاں شخصیات میں سے ایک ہے لیکن اس سے پہلے کئی مشہور شخصیات کو یا تو گرفتار کیا گیا ہے یا کسی نہ کسی طرح تفتیش میں شامل رکھا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون ، سنجے دت ، سارہ علی خان سے لے کر ارجن رامپال تک بالی ووڈ کے کئی ستارے شامل ہیں۔

Related Posts