واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکا کا سفیر نامزد کردیا ہے جو سفارتکاری کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ بلوم تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جنہیں سفارت کاری کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ بلوم اسرائیل، مصر، کویت اور بغداد میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انڈوپیسفک معاہدے پر دستخط، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے
اسرائیل نے خلیجی ریاست بحرین میں اپنا پہلا سفیر نامزد کردیا
پاک امریکا تعلقات پر خدمات کیلئے سفارتکاروں کی شکرگزار ہوں۔وینڈی شرمین
وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے افغانستان میں بھی امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ ان کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ سے حاصل کی جائے گی جس پر کام شروع کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن دورِ حکومت میں پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے علاوہ امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے بھی پاکستان میں وزراء اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
آج سے 5 روز قبل امریکی ناظم الاموراینجلا پی ایگلر نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے الگ الگ ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے اینجلا پی ایگلر کی ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت ن لیگ کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔
دوسری جانب امریکی ناظم الامور نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا
مزید پڑھیں: امریکی ناظم الامور کی شہباز شریف اور مریم نواز سے الگ الگ ملاقات