اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے اندرون ملک پروازوں کی منسوخی پر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور تین نجی ایئر لائنز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یکم سے 18اکتوبر تک 1145 میں سے 383 پروازیں منسوخ ہوئیں جس میں سے قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں سے 130 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کی منسوخی پر مسافروں نے شکایات درج کرائیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے شیڈول پروازوں کی منسوخی پر ضابطہ اخلاق واضح کر دیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے تحت انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ائیرلائنز کے آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے اور تکنیکی وجوہات پر ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اجازت طلب کی جائے۔
مزید پڑھیں: سیکورٹی وجوہات کے باعث پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا