پاکستان میں کورونا کے 603 کیس رپورٹ ، مزید20 اموات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

کراچی:پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید 20 افراد موذی وباء کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس نے 603شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 603 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 20 اموات کی اطلاع ملی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں نئے کیسز کے اندراج کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد 12لاکھ 65 ہزار650اور 20 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28ہزار300 ہوگئی ہے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1اعشاریہ 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا ہے۔

مزید پڑھیں:
حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر قائم

سندھ میں کورونا پابندیاں نرم، کاروبار مکمل بحال، ہوٹلوں کو ڈائننگ کی بھی اجازت مل گئی

سندھ میں 466154 ، پنجاب میں 438133 ، خیبر پختونخوا میں 176950 ، اسلام آباد میں 106504 ، آزاد کشمیر میں 34406 ، بلوچستان میں 33133 اور گلگت بلتستان میں 10370 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد این سی او سی نے کاروبار اور شادی و تقریبات پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں اور ملک میں تعلیمی ادارے بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل چکے ہیں۔

Related Posts