سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے یقینی بنانے کی ہدایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

milk price
milk price

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں دودھ فروشوں کی جانب سے من مانی قیمت وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 94 روپے یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ فروشوں کی جانب سے من مانی قیمتوں کی وصولی سے متعقل درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ذائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹڑ پلاننگ کے ایم سی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 94 روپے مقرر ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ صرف باتیں کرنے سے کیا ہوتا ہے، آپ عمل در آمد کیوں نہیں کراتے ؟

دودھ والے من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں، کے ایم سی کا کہنا تھا کہ ہم چھاپے مارتے ہیں جرمانہ بھی عائد کررہے ہیں ، عدالت نے استفسار کیا کہ کمشنر کراچی کیا کررہے ہیں دودھ94روپے فی لیٹر کیوں نہیں ملتا ؟عدالت نے کمشنر کراچی سے 12 نومبر کو جامع رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب: عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم الدین ڈائریکٹر پلاننگ کے ایم سی کا کہنا تھا کہ 94 روپے فی لیٹر قیمت مقرر ہے ،عدالت نے ہمیں حکم دیا ہے جو اس دکاندار اس قیمت پر عمل نہیں کرے اس پر جرمانہ عائد کیا جائے ۔

انہوں نےکہا کہ ہم پہلے بھی کاروائی کرتے رہے ہیں اب مزید کاروائی ہوگی،12 نومبر کو تمام تر کارروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے ،ہمارے پاس 30 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہے، جو جرمانہ ادا نہیں کرے گا اس کو 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔

Related Posts