گوادر جیپ ریلی، اے کیٹگری میں سید علی رضا نے میدان مار لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر جیپ ریلی، اے کیٹگری میں سید علی رضا نے میدان مار لیا
گوادر جیپ ریلی، اے کیٹگری میں سید علی رضا نے میدان مار لیا

چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کی اے کیٹگری میں سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ بی کیٹگری میں بسم اللہ مگسی نے اول نمبر حاصل کیا۔

تفصیلات کےمطابق گوادر آف روڈ جیپ ریلی کی اے کیٹگری میں سید علی رضا، بی میں بسم اللہ مگسی جبکہ پری پیئرڈ کیٹگری میں میکس ڈرٹ ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈکپ:دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیدی

ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن غائب ہونے کا فیصلہ

صاحبزادہ سلطان محمد علی کی گاڑی میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی جس کے باعث معروف ریسر گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا مقابلہ مکمل نہیں کر پائے۔ 

ریلی کے دوران بعض ریسرز کی گاڑیاں الٹ گئیں۔ 2 روزہ مقابلوں کے دوران 3 گاڑیوں کو حادثات پیش آئے۔ 3 خواتین سمیت 40 ڈرائیورز نے 240 کلومیٹر طویل ٹریک پر ریس لگائی۔

جیتنے والے ریسرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ ایونٹ میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

آف روڈ جیپ ریلی میں خواتین ریسرز نے بھی گاڑیاں دوڑا کر ریسنگ کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ندا واسطی نے پہلی، رباب سلطان دوسرے جبکہ پلوشہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

Related Posts