کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے جبکہ عمران خان کا عوام سے کیاگیاہروعدہ جھوٹا نکلا۔عوام کا جینا اور مرنا مہنگا ہوچکا ہے،ملک میں تاریخی بے روزگاری،غربت اور مہنگائی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے باغ جناح کراچی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے مہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے، عوام پوچھتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟
اُنہوں نے کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں آنے کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں مہنگائی،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: کارساز حملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، شیری رحمٰن