دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ15لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 15ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ15لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 15ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ15لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 15ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 49 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 24کروڑ 15 لاکھ 46ہزار207 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 49لاکھ 15 ہزار 687 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ:26 مسافر جہاز سے آف لوڈ 

وائرس سے متاثرہ 78 ہزار 648افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 78لاکھ 56 ہزار372 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 77 لاکھ 77ہزار724 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 87لاکھ 74 ہزار 148 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 57لاکھ 92ہزار532 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 40لاکھ 81 ہزار315 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 44 ہزار546 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 52ہزار321 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 16لاکھ 44 ہزار 464 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 3ہزار324 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts