لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف فلمساز کمپنی وارنر برادرز نے اپنی نئی فلم دی بیٹمین کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جس میں رابرٹ پیٹنسن کی انٹری نے مداحوں کے جسم میں سنسنی کی لہریں دوڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق وارنر برادرز کی نئی فلم دی بیٹمین کا ٹریلر ہفتے کے روز منظر عام پر آیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرو کو اپنے جسم پر زیادہ کنٹرول حاصل نہیں جس کے جسم میں متعدد گولیاں پیوست ہوجاتی ہیں۔ ہیرو کثیر تعداد میں سامنے آنے والے مخالفین سے بے جگری سے لڑتا ہے۔
ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ نے گیتی کا کردار اسکرپٹ سے بہتر نبھایا۔خضرادریس
علی گل پیر اور منشا پاشا نے میٹ گالا کاسٹیومز کی یادیں تازہ کردیں
بیٹمین سیریز ہالی ووڈ کے فلم بینوں کیلئے نئی نہیں ہے تاہم موجودہ ٹریلر میں تاریک اور پر تشدد فلم کا منظر نامہ تخلیق کیا گیا ہے جس میں ہیرو بیٹ سگنل کے متعلق کہتا ہے کہ خوف ایک آلے کے طور پر کام کرتا ہے، روشنی آسمان سے ٹکراتی ہے، یہ کال نہیں بلکہ وارننگ ہے۔
ٹریلر میں دکھائے گئے مشہور کرداروں میں کیٹ وومن، دی پینگوئن اور دیگر شامل ہیں۔ بیٹمین کی کار سڑکوں کو چیرتی ہوئی مختلف دھماکوں اور پر تشدد مناظر سے صحیح سلامت گزر جاتی ہے۔ فلم کی ہدایات میٹ ریوز نے دی ہیں جس کا پہلا ٹیزر کورونا کے باعث تعطل کا شکار ہوا۔
https://twitter.com/TheBatman/status/1449474080642519041
کورونا وائرس کے کیسز کم ہوجانے کے باعث دیگر شعبوں کی طرح فلمی صنعت بھی آہستہ آہستہ معمولاتِ زندگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی بیٹمین کے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ نئی فلم آئندہ برس 4مارچ 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔