دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری
اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری

اسلام آباد:اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال حکومت نے پچھلی حکومتوں کے 12 ارب ڈالرز قرض واپس کرنے ہیں جبکہ پچھلے سال 10 ارب ڈالرز واپس کیے تھے، اس صورت حال میں سبسڈی دینا ممکن نہیں ہے۔ دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں قیمتیں بڑھیں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ وہ قرضے ہے جس میں سے آدھے کرپشن کے ذریعے باہر عیاشیوں کے لئے بھجوا دیئے گئے اور باقی اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے اورنج لائن ٹرین جیسے گھٹیا منصوبوں پر برباد کر دیئے گئے-

انہوں کا کہنا ہے کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ مزید قرضے لئے جائیں اور سبسڈی کے ذریعے مہنگائی کم کی جائے جیسے پچھلی حکومتیں کرتی تھیں- لیگی دور کے آخری وقت میں موٹرویز اور پی ٹی وی تک کو گروی رکھ کر قرضے لئے گئے- ملک میں قرض لینے کے لئے کوئی اثاثہ نہیں چھوڑا گیا تھا- اسٹیل ملز کے ساتھ پی آئی اے مفت دینے کے اعلان سے واضح تھا ادارے کس حال تک پہنچا دیے گئے تھے- انڈسٹری مکمل بند پڑی تھی- امپورٹ ایکسپورٹ کا فرق 20 ارب ڈالرز تھا- اسکا آسان الفاظ میں مطلب ہے ملک  سالانہ 20 ارب ڈالرز نقصان میں جا رہا تھا- قرض پر قرض لیکر حکومت کا بیڑا غرق کر دیا گیا تھا جب عمران خان حکومت میں آیا تو ملک میں 7 ہفتوں کے ریزورز باقی تھے- مطلب ملک دیوالیہ ہونے سے 7 ہفتے کی دوری پر تھا-

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید لکھا ہے کہ اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔شاہ محمود قریشی

پاکستان میں کورونا کے 720 نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق

انہوں نے کہا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم  ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں ، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک اضافہ کیا تھا جس پر حزب اختلات کی جماعتوں اور عوامی سطح پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts