عوام، میڈیا اور اقلیتی برادری پیغمبر اسلامﷺ کا یوم ولادت جوش و جذبے کے ساتھ منائے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی قوم سے عید میلاد النبی مذہبی جوش اور جذبے سے منانے کی ہدایت
وزیراعظم کی قوم سے عید میلاد النبی مذہبی جوش اور جذبے سے منانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام، میڈیا اور اقلیتی برادری پیغمبر اسلامﷺ کا یوم ولادت جوش و جذبے کے ساتھ منائے۔ 

وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ “یہ وہ برکتوں سے بھرپور مہینہ ہے جب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔”

عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو متحد کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین یعنی تمام جہانوں کے لیے رحمت کا خطاب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملکی ماحول ٹھیک ہے جمعے تک سارے معاملات طے پاجائیں گے، شیخ رشید

پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ “نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم رہنما ہیں اور ایک رہنما کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے لیکن نفرت نہیں پھیلاتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 12 ربیع الاول کی تقریبات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہر ایک کو ان تقریبات میں حصہ لینا چاہیے۔ پوری قوم، میڈیا اور اقلیتی برادری بھی تقریبات میں شرکت کرے۔

اس سے قبل حال ہی میں اسلام آباد میں عاشورہ رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مقامی اور بین الاقوامی علماء پر مشتمل رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اتھارٹی تشکیل دینے کا مقصد بچوں اور بڑوں میں پیغمبرﷺ  کی تعلیمات کو پھیلانا ہے، دنیا کو رسولﷺ کی زندگی سے روشناس کرانا ہے، انصاف اور احتساب کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts