عوام کیلئے بری خبر، گھی کی فی کلو قیمت میں 109روپے کا اضافہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کا طوفان، گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ
مہنگائی کا طوفان، گھی کی فی کلو قیمت میں 53روپے کا اضافہ

اسلام آباد:عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے ملک بھر میں گھی اور آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 1090 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

10 لیٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کااضافہ کیا گیا ہے۔

پلانٹا کوکنگ آئل 1332روپے بڑھ کر 1795 روپے مقرر کر دیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا،من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے مقرر کر دی گئی۔

میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے مقر ر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات 10روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

واضح رہے کہ ملک میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ہوچکا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Related Posts