اداکار فردین خان میں نئی تبدیلی مداحوں کو حیران کردے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار فردین خان میں نئی تبدیلی مداحوں کو حیران کردے گی
اداکار فردین خان میں نئی تبدیلی مداحوں کو حیران کردے گی

انڈیا: بالی ووڈ اداکار فردین خان نے اپنی تازہ ترین تبدیلی سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار فردین خان فلم “نو انٹری” کے 11 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ فردین خان ان دنوں اپنی آنے والے فلم “وسپوٹ” کی تشہیری مہم چلارہے ہیں۔ تشہیری مہم نے عوامی سطح کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

فردین خان نے اپنی تشہیری مہم کے دوران سفید شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ میڈیا والے ان کی تصاویر لے رہے تھے۔ اس سے قبل اداکار کو ان کے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اب ان کے اندر تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہے گئے ہیں اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 47 سالہ فردین خان کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے 6 ماہ کے دوران 8 کلو وزن کم کیا ہے جوکہ ایک حوصلہ افزا بات ہے۔ 2016 میں جب اداکار پر ناقدین نے ان کے موٹاپے پر تنقید کی تھی تو انہوں نے بغیر شرمندگی کے کہا تھا کہ ان سے کنٹرول نہیں ہورہا۔

Related Posts