T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل
T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی کے دوران پرواز سے اہلخانہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر T20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ ہوتے ہوئے کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔حسن علی نے اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

T20 World Cup: Photos from Hassan Ali's flight with family go viral

جس میں اْنہوں نے گود میں اپنی بیٹی کو بٹھایا ہوا ہے، یہ تصویر دورانِ پرواز لی گئی ہے۔اس کے بعد دیگر دو انسٹاگرام اسٹوریز میں حسن علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

T20 World Cup: Photos from Hassan Ali's flight with family go viral

یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوچکی ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:
قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

پی سی بی نے وسیم اکرم کی پہلی ہیٹ ٹرک کی یادوں کودوبارہ تازہ کردیا

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر شائقین کرکٹ میں ابھی سے ہی جوش پایا جارہا ہے اور اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Related Posts