وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بھرپور جواب دینا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا منہ توڑ جواب دینا شروع کردیا
وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا منہ توڑ جواب دینا شروع کردیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے کراچی سے لاہور، لاہور سے آگے اور چھلاوہ جیسی فلمیں منظرِ عام پر لانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بھرپور جواب دینا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں وجاہت رؤف کو ٹاک شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف ڈائریکٹر نے کہاکہ میں نے عمران اشرف، اقراء عزیز اور بہت سے فلمی ستاروں کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں مرد ہوں۔مسٹرکوئین کا ٹریلر جاری

مجھے مردانگی کا مطلب نہ بتائیں، جو چاہتا ہوں وہی پہنوں گا۔علی گل پیر

دورانِ گفتگو وجاہت رؤف نے کہا کہ لوگ بہت سخت تنقید کرتے ہیں جس کا پاکستانی اداکار بہت تہذیب اور عاجزی و انکساری سے جواب دیتے ہیں اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے کام پر تنقیدی نظر رکھتے ہیں لیکن میں ایسے تبصروں کو اہمیت نہیں دیتا۔

معروف ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر مجھ سے بدسلوکی کرے تو میں اس سے زیادہ بدسلوکی کرسکتا ہوں۔ میرے بیٹے کی پوسٹ پر کہاگیا کہ اسے ٹریفک سگنلز پر گانے کی ترغیب دو جس کا جواب دیتے ہوئے میں نے بتایا کہ سگنلز پر آپ کے گھر والوں کا قبضہ ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر وجاہت رؤف اپنی فلم پردے میں رہنے دو جلد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ہانیہ عامر اور علی رحمان مرکزی کردار نبھائیں گے۔ اپنی سالگرہ کے موقعے پر گزشتہ ہفتے وجاہت رؤف نے نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wajahat Rauf (@wajahatraufofficial)

پوسٹر میں رنگ برنگے لباسوں میں ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وجاہت رؤف ڈائریکٹر کے علاوہ اداکار، فلم پروڈیوسر، ڈرامہ نگار اور موسیقار کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جنہیں قومی سطح پر سراہا گیا۔

Related Posts