اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہاہے کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
ٹوئٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائیگی۔
ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 24, 2019
پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے ،قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا۔
مزید پڑھیں : لاڑکانہ ہار پیپلز پارٹی کے جعلی احتجاج کا نہیں، سوچنے کا مقام ہے،فواد چوہدری